ورلڈ کلچرل فیسٹیول: 29ویں روز اماراتی ثقافت کی عکاسی کرتی شام

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جنگ اور جیو ٹیلی ویژن کے زیر اہتمام 38روزہ ”ورلڈ کلچرل فیسٹیول کراچی“ کے 29ویں روز ”Flavors of the UAE a culinary and cultural jonrney“ کے عنوان متحدہ عرب امارات کی ثقافت کی عکاسی کرتی شام کا انعقاد جون ایلیا لان میں کیا گیا۔

اس محفل میں کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیتی، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سمیت یو اے ای قونصل خانہ کے اراکین نے خصوصی شرکت کی۔

پنڈال میں عربی ثقافت کا خیمہ لگایا گیا تو دوسری طرف مزیدار کھانے، قہوہ، کھجور کی چائے، سوگو، خبیسہ، بالالیت، ماکھی، جباب اور دیگر لوازمات شامل تھے۔ خیمے میں موجود نایاب نسل کا سفید باز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا جبکہ تلواروں پر مبنی عربی ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا۔ عربی گانوں پر لوگوں نے خوب انجوائے کیا۔
اس موقع پر کراچی میں یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتی نے کہا کہ میں محمد احمد شاہ اور سید ذوالفقار علی شاہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے عرب کی ثقافت کو کراچی کی عوام کے سامنے پیش کرنے کا موقع دیا۔

انکا کہنا تھا کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا حصہ بننے پر خوشی ہے، پاکستان کی عوام مہمان نواز ہے، سندھ کی ثقافت اور لوگ میرے بہت قریب ہیں، ہم فیسٹیول کرنے جارہے ہیں جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور سندھ کلچر ڈپارنمنٹ کے ساتھ مل کر یو اے ای میں سندھ کی ثقافت کو فروغ دیں گے۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ یو اے ای کے قونصل خانے کی جانب سے آرٹس کونسل کراچی میں متحدہ عرب امارات کی ثقافت کی عکاسی کرتی شام کا انعقاد خوش آئند ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یو اے ای کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں، بخیت صاحب نے عرب کی مختلف سوغاتوں کو آج کراچی کے شہریوں کے سامنے رکھا ہے۔ ایسے پروگرامز سے ثقافتی رشتے مضبوط ہوتے ہیں، ہماری یہ دوستی بہت آگے تک جائے گی۔
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ میں قونصل جنرل یو اے ای کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا، اس فیسٹیول میں یو اے ای کا حصہ لینا ہمارا لیے باعث فخر ہے۔

سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ عرب کے لوگ ہماری ثقافت سیکھتے ہیں مگر کراچی کی عوام ان کی ثقافت سیکھ رہے ہیں۔ ہم نے فیسٹیول میں سندھ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے فنکاوں کو جمع کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فیسٹیول روز بروز پوری دنیا میں ایک سافٹ امیج چھوڑ رہا ہے، ایک طرف جہاں دہشت گردی کا عالم ہے تو دوسری طرف سندھ کی دھرتی ایک خوبصورت اور اچھا میسج دے رہی ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply