کراچی(بی ایل ٰآئی )پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور جب خواتین اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تو نوجوانوں کو مزید حوصلہ افزائی ملتی ہے ان خیالات کا اظہار معروف بزنس مین فاروق قائم خانی نے “ورلڈ وومین فیشن انڈسٹری”ڈیفنس مال میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رخسار بٹ پاکستان کی تمام خواتین کے لیے ایک اہم مثال بن کر سامنے آئیں ہیں جنہوں نے ورلڈ وومن فیشن انڈسٹری کی بنیاد رکھی۔ اس پروقار تقریب کے موقع پر ورلڈ وومین فیشن انڈسٹری کی صدر رخسار بٹ نے کہا کہ اس فیشن انڈسٹری کا اہم مقصد نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تمام آرٹسٹ،فنکار،گلوکار،اداکار اور ماڈلز کو مواقع فراہم کئے جائےں گے تا کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو پیش نظر لائیں اور اپنی بہتر صلاحیت کا لوہا منوائیں،انہوں نے ماضی میں چند اہم تقریبات کا بھی ذکر کیا جو انہوں نے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پاکستان کے علاوہ دبئی، ملیشیا، سنگاپور اور دیگر ملکوں میں منعقد کیں۔معروف ماڈل سمرن نے کہا کہ رخصار بٹ ایک باصلاحیت خاتون ہیں انہوں نے جس طرح فیشن انڈسٹری کے لیے جدوجہد کی وہ قابل تعریف ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کنسرٹس و میوزیکل شوز، فیشن شوز، اور دیگر ایوینٹس منعقد کرواتی رہیں گی۔رخسار بٹ کی صاحبزادی دعابٹ نے کہا کہ مجھے اداکاری کرنے کا بے حد شوق ہے اور میں معروف آرٹسٹ بن کر وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں اور میں اپنی والدہ کاخواب پورا کرنا چاہتی ہوں اور صدر ورلڈ وومن فیشن انڈسٹری رخسار بٹ میرے خواب کو پورا کرنے میں ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں۔اس تقریب کے موقع پر پاکستان کے مشہورو معروف اداکاروں ،گلوکاروں، فنکاروں اور ماڈلز نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔تقریب کے اختتام پرصدر ورلڈ وومن فیشن انڈسٹری رخسار بٹ نے بزنس مین فاروق قائم خانی اور دیگر فنکاروں کو گلدستے پیش کئے اور اظہار تشکر کیااور خیر و عافیت کے لئے دعا بھی کروائی اس کے بعد تقریب اختتام پزیر ہوگئی۔
About BLI News
3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.