ورلڈ بینک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی پر تشویش کا شکار

غربت کی شرح کو کم کرنے کیلئے حکومت پاکستان کو تعلیم اور صحت کے شعبوں پر اپنی توجہ مرکوز کرنا ہوگی :ورلڈ بینک

کراچی  پاکستان میں گرتی ہوئی برآمدات اور کم سرمایہ کاری پر تشویش ہے ، ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ غربت میں کمی کے لئے حکومت کو تعلیم اور صحت پر اپنی توجہ مرکوز کرنا ہوگی ۔ ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی ترقی کا دار و مدار ٹیکسوں اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے جڑا ہے ۔ ترقی کی رفتار بڑھانے کے لئے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل بہت ضروری ہے ۔ رپورٹ میں ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کی گرتی ہوئی برآمدات اور کم سرمایہ کاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ غربت میں کمی کے لئے پاکستان کو کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے مگر اس میں مزید کمی اور دیرپا ترقی کے لئے حکومت کو تعلیم اور صحت پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2018 میں معاشی ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔

 

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.