( بی ایل آٸی)
امریکہ کے عالمی شہرت یافتہ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز نے 2019 میں اپنی صرف چھ فلموں سے 900ارب سے زائد کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق والٹ ڈزنی کی فلم ایوینجرز: اینڈ گیم نے جہاں نیا ریکارڈ بناتے ہوئے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کیا، وہیں اسی اسٹوڈیوز کی دیگر 5 فلموں نے بھی 100ارب روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔دوسرے نمبر پر کاروبار کرنے والی فلم دی لائن کنگ نے200ارب سے زائد اور تیسرے نمبر پر جگہ بنانے والی فلم کیپٹن مارول نے 150ارب سے زائد کا بزنس کیا۔چوتھے نمبر پر الہ دین، پانچویں پر ٹوائے اسٹوری اور چھٹے نمبر پر فروزن ٹو نے پاکستانی ایک ایک سو ارب روپے سے زائد کمائے۔