اسلام آباد(بی ایل آ ئی)پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان خاموش مفاہمت شروع ہوچکی ہے۔
وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان بیک ڈور رابطہ ہوا ہے جس کے بعد فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق پی پی کی جانب سے لچک کا مظاہر کیا گیا۔بیک ڈور رابطے میں حسین حقانی کے انکشافات سے متعلق پارلیمانی کمیشن پر پیغام رسائی کی گئی اور اس حوالے سے آصف زرداری نے ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ سابق سفیر حسین حقانی نے ایبٹ آباد کمیشن کے حوالے سے مضمون لکھا تھا جس کے بعد انہیں اور پی پی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔