نیپرا کا صارفین سے 77 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد

نیپرا نے عوام کو ایک اور ہائی وولٹ جھٹکا دیتے ہوئے صارفین سے 77 ارب روپے اضافی وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مطابق نیپرا نے عوام کو ایک اور ہائی وولٹ جا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی ہے اور ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن لاسز سمیت گزشتہ مالی سال کے بقایاجات کی مد میں صارفین سے اضافی 77 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام تقسیم کار کمپنیوں کو وصولیوں کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

نیپرا کے تجویز کردہ وصولی ٹیرف کے مطابق سب سے زیادہ حیدرآباد کے صارفین پر بوچھ پڑے گا اور حیسکو صارفین 19 ارب روپے ادا کریں گے، میپکو صارفین پر 18 ارب روپے کا بوجھ ہوگا جب کہ گیپکو اور سیپکو صارفین 14 ارب روپے برداشت کریں گے۔ اسلام آباد کے صارفین 7 ارب روپے اور لیسکو صارفین سے 3 ارب روپے کی وصولی ہوگی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.