نیپرا نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کردیا

نیپرا نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کردیا

k eletekکراچی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے دو بجلی یونٹس کا کوئلے پر منتقلی میں ناکامی پر کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔نیپرا کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے دو بجلی یونٹس کا کوئلے پر منتقلی میں ناکامی پر لائسنس منسوخ کیا گیا۔ منصوبے پر عملدرآمد نہ کرنا کراچی کے بجلی صارفین کے مفاد میں نہیں تھا۔بیان میں کہا گیا ہے بجلی کی طلب اور رسد کے پیش نظر بجلی یونٹس کو کوئلے پر منتقل کرنا اہم تھا۔ انرجی نے 420 میگاواٹ کے دو بجلی یونٹس کو کوئلے پر منتقل کرنا تھا۔ نیپرا نے کے انرجی کو مارچ 2015ء میں لائسنس دیا تھا کے انرجی سالانہ فیس کی مد میں 19 ارب 16 کروڑ روپے کا مقروض بھی ہے۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.