نیویارک میں دھماکہ،جائے وقوعہ سے بنگلہ دیشی شہری زیر حراست ، دھماکہ دہشت گردی کی کارروائی تھا: پولیس

نیویارک(بی ایل ٰآئی )امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ٹائمز سکویئر میں واقع بس ٹرمینل کے قریب دھماکہ ہواہے ، امریکی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقے کو خالی کروانا شروع کر دیاہے جبکہ ایک مشکوک شخص کو گرفتار بھی کیا گیاہے, گرفتار شخص کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا جا رہا ہے جو گذشتہ 7 سالوں سے امریکہ میں مقیم تھا ، پولیس نے دھماکے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دے دیا۔

نیویارک کی فائر ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے جن میں پورٹ اتھارٹی کا ایک اہل کار بھی شامل ہے۔  چاروں افراد کی زندگیوں کو کوئی خطرہ نہیں۔ پولیس حکام کے مطابق انہوں نے جائے وقوعہ سے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے ،   مشتبہ ملزم بنگلہ دیشی نژاد امریکی شہری ہے، جو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص نے پورٹ اتھارٹی کی زیر زمین گذرگاہ میں ممکنہ طور پر پائپ بم دھماکہ کیاجبکہ اس  شخص کے پاس ایک اور پائپ بم بھی موجود ہوسکتا ہے جسے وہ سب وے ٹنل میں اڑانا چاہتا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وہ مزید حقائق جاننے کی خاطر تفتیشی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب نیو یارک کے میئر نے  کہا ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ کارروائی معلوم ہوتی ہے ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی اس کی تحقیقات منتقی انجام تک پہنچا دی جائیں گی۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ نیویارک کے  مصروف ترین علاقے مین ہٹن میں ٹائمز اسکوائر کے قریب پورٹ اتھارٹی پر ہوا جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ کو کسی بھی قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا  تھا اور علاقے کی مکمل تلاشی کے بعد راستوں کو کھول دیا گیا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.