نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں نوجوان طالبات کے لیے یو ایس قونصلیٹ جنرل کرکٹ کوچنگ کیمپ کا انعقاد

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں نوجوان طالبات کے لیے یو ایس قونصلیٹ جنرل کرکٹ کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، امریکی قونصلیٹ جنرل لاہوریوری فیکیو نے کیمپ میں شریک طالبات کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین قوموں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،پاکستان کے ذمہ دار شہری محنت اور لگن جاری رکھیں،پشاور زلمی فاو نڈیشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقدہ ایک روزہ یو ایس قونصلیٹ جنرل کرکٹ کوچنگ کیمپ میں لاہور اور پشاور سے تعلق رکھنے والی20‘20 نوجوان طالبات کرکٹرز کو شرکت کا موقع دیا گیا، امریکی کونسل جنرل یوری فیکیو نے طالبات کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور ٹیم ورک کے فروغ سے متعلق پیغام بھی دےا،انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین قوموں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اورجو قومیں بلند خواب دیکھتی ہیں وہی ترقی کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد بچیوں میں احساس پیدا کرنا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں،خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبے میں آگے بڑھ سکتی ہیں،بچیوں میں ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی ،خواتین کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا کم موقع ملتا ہے تاہم اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد سے ان میں اعتماد پیدا ہوگا اور ان میں چیلنجز کا سامنے کرنے کا حوصلہ پیدا ہوگا ، اس موقع پر یو ایس قونصلیٹ لاہور کی پبلک افیئرز آفیسرفرح خان نے کہاکہ امریکہ میں کرکٹ کی تاریخ پرانی ہے اور 1844میں امریکہ اور کینیڈا کے مابین کرکٹ میچ کھیلا گیا تھا ،اب کرکٹ سے زیادہ بیس بال کا کھیل امریکہ میں مقبول ہے تاہم مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ریجنز کرکٹ کھیل رہے ہیں،انہوںنے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ بہت مقبول ہے اور اس سے کھلاڑیوں کو نہ صرف ڈسپلن اور ٹیم ورک کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے بلکہ صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے، اس ایونٹ کے انعقاد میں تعاون کرنے پر ہم پی سی بی اور پشاور زلمی کے تعاون کے مشکور ہیں ، فرح خان نے نوجوان طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ناکامیوں سے مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ ناکامی کے بعدمزید محنت اور لگن سے کام کرنا چاہیے ،پشاور زلمی کے سی ای او جاوید آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کرکٹ کو بھی فروغ دے گی،پشاور کی کھلاڑیوں کو یہاں آکر لاہوریوں کی محبت کا احساس ہوا ،یو ایس قونصلیٹ کے ساتھ مل کر پشاور میں بھی ایسا پروگرام کریں گے،ٹاپ ماڈل مہرین سید اور اداکار میکال حسن نے بھی طالبات کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور انکی حوصلہ افزائی کی،سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہاکہ اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد سے خواتین کرکٹ کو زیادہ مقبولیت ملے گی،انہوں نے کہاکہ خواتین کھلاڑیوں کو ہار کر کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے بلکہ اپنی محنت کو جاری رکھتے ہوئے جیت کی راہ کی طرف گامزن ہونا چاہئے ،لیجنڈری کرکٹر مشتاق احمد اور زلمی فاو ¿نڈیشن کے سربراہ جاوید آفریدی نے شاندار تقریب کے انعقاد پر امریکی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور جاوید آفریدی نے پشاور میں بھی ایسی تقریب کے انعقاد کے لیے یوری فیکیو کو دعوت بھی دی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.