افراء جاوید نے بیلٹ پروموشن ٹیسٹ مقابلوں میں شاندار پرفارمنس دکھا کر ڈبل پروموشن حاصل کی
تائیکوانڈو سے لڑکیوں زہنی وجسمانی طور پر مضبوط ہوتی ہیں،لیڈیز انسڑکٹر سیدہ ذوالکیف نادر
کراچی(سپورٹس رپورٹر)نیشنل سکول آف تائیکوانڈومیں گرلز کھلاڑیوں کی ’’بیلٹ پروموشن‘‘تقریب نیشنل سکول آف تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے سیکرٹریٹ ملتان روڈ پر واقع سوڈیوال کالونیA بلاک میں منعقدہوئی۔ جس میں صوبائی دارالحکومت کے مختلف تائیکوانڈو کلبوں سے تعلق رکھنے والی 30 گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔تائیکوانڈو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ مقابلوں میں گرلزکھلاڑیوں نے اپنے دم خم کا مظاہرہ بھی کیا۔ٹیسٹ پاس کرنے والی کھلاڑیوں کو یلیو،گرین اور گرے بیلٹس دی گئیں۔ افراء جاوید نامی بچی نے بیلٹ پروموشن ٹیسٹ مقابلوں میں شاندارکارکردگی دکھا کر ڈبل پروموشن حاصل کی۔بیلٹ پروموشن تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی لیڈیز ماسٹر انسڑکٹر سیدہ ذوالکیف نادر بلیک بیلٹ 5Th ڈان(ڈبلیوٹی ایف) کوریا نے کامیاب کھلاڑیوں میں بیلٹس اورسر ٹیفکیٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر نیشنل سکول آف تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ینگ ماسٹر سید کرار عباس بلیک بیلٹ 6Th ڈان(ڈبلیوٹی ایف) کوریا بھی موجود تھے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیڈیز ماسٹر انسڑکٹر سیدہ ذوالکیف نادر بلیک بیلٹ 6Th ڈان(ڈبلیوٹی ایف) کوریا نے کہا کہ لڑکیوں میں سیلف ڈیفنس کا شعور اْجاگرکر نا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، تائیکوانڈو کھیل کے ذریعے لڑکیاں خود اپنی حفاظت کر نے کے قابل ہو جاتی ہیں،تائیکوانڈو لڑکیوں کیلئے محفوظ کھیل ہے اس سے لڑکیاں جسمانی اور ذہنی دونوں طرح سے مضبوط ہوتی ہیں اور اس کھیل سے لڑکیوں کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے جس کے بل بوتے پر وہ کسی بھی ہنگامی حالات میں خوداپنی حفاظت کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔