نیشنل بینک نے پہلی ششماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا

کراچی (بزنس ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 24اگست،2017ءکو کراچی میں واقع بینک کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں بورڈ نے 30جون 2017کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے لیے بینک کے مالی نتائج کی منظوری دی۔مالی سال 2017کی پہلی ششماہی کے دوران بینک کی آپریٹنگ انکم 41.7ارب روپے رہی (جون:2016 41.8ارب روپے)، جبکہ اسی ششماہی کے دوارن بینک کی نیٹ انٹریسٹ/مارک اپ انکم 26.4ارب روپے رہی (جون:16 27.6ارب روپے)جس کی وجہ گورنمنٹ سیکیوریٹیز پر حاصل ہونے والے منافع میں کمی ہے۔ اسی ششماہی کے دوران نان-انٹریسٹ/ مارک اپ میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جو 15.3ارب روپے رہا(جون:16 14.2ارب روپے)۔ بینک نے قرضوں کے عمدہ asset-mix کے باعث اپنے انٹریسٹ/مارک اپ کی صورت میں آمدنی کو برقرار رکھا ۔چھ ماہ کے لیے بعد از ٹیکس منافع 8.6ارب روپے رہا(جون:16 9.5ارب روپے)۔اس کا مطلب ہے کہ فی شیئرآمدنی میں 4.02روپے رہی۔ اسی عرصہ کے دوران بینک کی منافع کمانے کی صلاحیت دباو¿ کا شکار رہی جس کی وجہ انٹریسٹ ریٹس میں کمی اور زیادہ منافع والے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (PIBs) کی میچوریٹی تھی۔اسی عرصہ کے دوران بینک ترقی کا سفر جاری رکھا اور اس کی بیلنس شیٹ میں 2.32کھرب روپے یعنی18فیصد کا اضافہ ہوا، جب کہ یہی اضافہ دسمبر2016کو 1.98کھرب روپے تھا۔جون 30،2017کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران بینک کے ڈپازٹس کی مالیت 1,740ارب روپے رہی جو دسمبر2016کے مقابلے میں 5فیصد زیادہ ہے؛ جبکہ گراس ایڈوانس میں بھی اضافہ ہوا جو بڑھ کر 836ارب روپے ہوگئے یعنی ان میں دسمبر، 2016کے مقابلے میں 7فیصد کا اضافہ ہوا۔بینک نے حال ہی میں اپنے بزنس ماڈل اور delivery strategies کو ر ی ڈیزائن کیا ہے جس میں بینکاری کے جدید تصورات کو متعارف کرانا شامل ہیں۔ کسٹمر سروس کے معیار، آلٹرنیٹ ڈلیوری چینلز کے ذریعے خدمات کی فراہمی اور ای -بینکاری پرودکٹس بینک کے لیے کلیدی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.