نیدرلینڈ میں عالمی انٹراپرونیورشپ کانفرنس کا میلہ پاکستان نے لوٹ لیا

نیدرلینڈ میں عالمی انٹراپرونیورشپ کانفرنس کا میلہ پاکستان نے لوٹ لیا

دی ہیگ( بی ایل آٸی)نیدرلینڈ میں عالمی انٹراپرونیورشپ کانفرنس کا میلہ پاکستان نے لوٹ لیا۔

پاکستانی نوجوان سید ابرار نے ایمرجنگ اکانومی کے بہترین انٹراپرونیور کا ایوارڈ اپنے نام کیا جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی و مشیر ایوانکا ٹرمپ نے ایوارڈ دیا۔

سید ابرار کو ایوارڈ کے لیے اسٹیج پر بلایا گیا تو 140 ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں ہال تالیوں سےگونج اٹھا۔

کانفرنس میں بھارت کے 34 نوجوانوں میں سے ایک بھی ایوارڈ لینے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

سید ابرار کا بی ایل آٸی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ایوارڈ پر خوشی سے نہال ہوں، اس جیت کے ساتھ امریکا سے بھی کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.