نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے شہباز شریف کے قریبی ترین سرکاری آفیسر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ دراصل کون ہیں؟ وہ بات جو آپ کو معلوم نہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے احد چیمہ ’پی اے ایس‘ آفیسر ہیں جواس وقت پنجاب حکومت کی ملکیت قائداعظم تھرمل پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تعینات ہیں۔چینی حکام جس ’پنجاب سپیڈ‘کے معترف ہیں اسے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بنائی گئی سول سرونٹس کی ایک ٹیم کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے اور احد چیمہ اس ٹیم کے مرکزی کھلاڑی ہیں۔
احد چیمہ کا تعلق حافظ آباد کے ایک زرعی پس منظر رکھنے والے خاندان سے ہے۔ انہوں نے 2005ءمیں اپنے کیریئر کی ابتداءمیں ہی اپنا لوہا منوا لیا تھا،جس پر اس وقت کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے انہیں اپنے سب سے بڑے منصوبے ”پڑھا لکھا پنجاب“ کا کوارڈی نیٹر مقرر کیا۔ پنجاب کے سول افسران اس پروگرام کی کامیابی کی وجہ احد چیمہ کی محنت اور ان کی انتظامی مہارت کو قرار دیتے ہیں۔ امدادی ایجنسیوں کی طرف سے بھی اس پروگرام کی بہت تعریف کی گئی۔
احد چیمہ کو بیوروکریٹک سرکل میں ’میٹرومین‘ کے لقب سے پکارا جاتا ہے۔میاں شہباز شریف نے لاہور میٹرو بس سسٹم منصوبے کی نگرانی کے لیے ان کا انتخاب کیا تھا اور انہوں نے یہاں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا اور منصوبے کو 11ماہ کی ریکارڈ مدت میں پایہ¿ تکمیل کو پہنچایا۔ 29.8ارب روپے کی خطیر رقم انہوں نے انتہائی شفافیت کے ساتھ اس محدود مدت میں خرچ کی۔
میٹروبس سسٹم منصوبے میں انجینئرنگ کے کئی کارنامے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے کو ملے جو صرف احد چیمہ کی انتھک محنت اور لگن کے باعث ہی ممکن ہو سکے۔انہی کارناموں میں ایک، ایشیاءکے دوسرے طویل ترین فلائی اوور کی ریکارڈ 230دن میں تعمیربھی شامل ہے۔میٹروبس سسٹم منصوبے میں اس شاندار کارکردگی پر احد چیمہ کو صدر مملکت کی طرف سے تمغہ¿ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
احد چیمہ لاہور کے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر، ہائیر ایجوکیشن سیکرٹری اور دو بار ڈی جی ایل ڈی اے کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔بھکھی پاور پلانٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں پنجاب حکومت نے انہیں تریموں، جھنگ کے مقام پر بننے والے1200میگاواٹ بجلی کے منصوبے کا نگران بنایا جو ریکارڈ وقت اور ریکارڈ کم قیمت میں پایہ¿ تکمیل کو پہنچنے کے قریب ہے۔
انگریزی جریدے ’دی نیوز‘ کے مطابق قائداعظم تھرمل پاور کمپنی کے چیئرمین عارف سعید کا کہنا تھا کہ”قائداعظم تھرمل پاور کمپنی پبلک سیکٹر کی بے مثال کامیابیوں کی ایک درخشاں مثال ہے اور اگر اس کمپنی کی کامیابی کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے علاوہ کسی شخص کو دیا جا سکتا ہے تو وہ احد چیمہ ہیں۔توانائی کے شعبے کو نئے معیارات سے روشناس کرانے میں احد چیمہ کی انتھک جدوجہد کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے اور ان کی بنائی ہوئی ٹیم نے توانائی کے کئی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے اور اس پر مستزاد یہ کہ ان منصوبوں کی لاگت اور ایندھن میں اربوں روپے کی بچت کرکے قومی خزانے کو بھی فائدہ پہنچایا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.