نیب نے سندھ میں اہم شخصیات کیخلاف کرپشن کے متعدد کیسز بند کردیے

اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل)قومی احتساب بیورونے سندھ میں کرپشن کے متعدد کیسز بند کردیے، نیب ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کوآپریٹیو اکرام دھاریجو اور وزیر ایکسائز گیان چند اسرانی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات اور مقدمہ ختم کردیا گیا۔نیب ذرائع کے مطابق مکیش کمار چاؤلہ کے خلاف کیمروں کی خریداری میں کرپشن کا کیس بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ صوبائی وزیر قانون ضیاء لنجار کے خلاف اثاثہ جات بنانے کا کیس بھی فائلوں کی نذر ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے خلاف نیب کی تحقیقات بھی مکمل نہیں ہوسکی ہیں جبکہ میر منور تالپور اور اویس مظفر کے خلاف آمدن سے زائد جائیداد اور ناجائز اثاثہ جات کے کیسز بھی بند کردیے گئے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کے خلاف بھی 13 ہزار غیر قانونی بھرتیوں کا کیس بند کردیا گیا ہے، پیر مظہر پر 5 ارب روپے کی کرپشن کا بھی الزام تھا۔ سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر پر 30 ارب کی کرپشن کا الزام تھا تاہم منظور قادر کے خلاف نیب ایک بھی ریفرنس دائر نہ کرسکا۔اس حوالے سے نیب کے تر جمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرپشن کیسز پر تحقیقات کی گئیں اور ٹھوس شواہد نہ ملنے پر چند کیسز بند کیے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.