نیب صرف میگا کرپشن کیسز کےلیے بنا ہے، وزیرقانون

اسلام آباد( بی ایل آٸی)وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نیب صرف میگا کرپشن کے کیسز کے لیے بنا ہے کوشش کریں گے اسکا فوکس وہیں رہے، نجی شخصیات تک نیب کی کارروائی کا اختیار ختم کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرقانون نے کہا کہ نیب کیسز میں ضمانت دینے کا اختیار اب ٹرائل کورٹ کوملےگا، ضمانت دینا یا نہ دینا ٹرائل کورٹ کا صوابدیدی اختیار ہوگا، ایسا نہیں ہوگا کہ آرٹیکل 199 میں رٹ پٹیشن فائل ہو اور ہائی کورٹ سے ضمانت لے لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں پلی بار گین اور رضاکارانہ رقم واپسی پرترمیم ہوگی، ممکن بنائیں گےکہ کوئی پلی بار گین کرکے عہدے پر واپس نہ جائے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ جج ارشد ملک سے متعلق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے کہنے پر مزید کارروائی ہوگی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.