نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کاپہلا اجلاس، تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) نگراں وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کاپہلا اجلاس ہوا جس میں ملک کی اندرونی اورسرحدی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان،نگراں وفاقی وزرا اوراعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی پر بھی غور کیا گیا،حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔نگراں وزیرخزانہ نے اجلا س میں ایف اے ٹی ایف کے ہونے والے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی اور ایف اے ٹی ایف سمیت تمام تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔عسکری حکام کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر اعتماد کا اظہارکیا گیا۔

About BLI News 3240 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.