نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: 

سابق چیف جسٹس ناصر الملک نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدر ممنون حسین نے ناصر الملک سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ارکان قومی اسمبلی سمیت ججز اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.