اسلام آباد ( بی ایل ٰآئی ) نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) نا صر الملک نے کہا ہے کہ بزدلانہ حملے ملک کو جمہوریت کی پٹری سے اتارنے کی کوشش ہے لیکن ایسے فعل نگران حکومت کا عزم کمزور نہیں کر سکتے ۔
ان خیالات کا اظہار نگران وزیر اعظم نے افغان صدر حامد کرزئی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ افغان صدر نے نگران وزیر اعظم کو سانحہ پشاور اور سانحہ مستونگ میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس کیلئے ٹیلی فون کیا تھا ۔ افغان صدر نے خود کش حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ جسٹس (ر) نا صر الملک نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملے ملک کو جمہوریت کی پٹڑی سے اتارنے کی کوشش ہیں لیکن ایسے افعال سے نگران حکومت کا عزم کمزور نہیں کیا جا سکتا اور نگران حکومت وقت پر الیکشن کرانے کے عزم پر کاربند ہے ۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے خطے میں امن کے دشمنوں سے مل کرشکست دینے پر اتفاق کیا ۔