نو پارکنگ کے بورڈزاورسائن لگانا ٹریفک پولیس کی ذمداری نہیں، وزیر داخلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نو پارکنگ کے بورڈز اور سائن لگانا بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کنٹونمنٹ بورڈز کی ذمہ داری ہے ٹریفک پولیس کی نہیں، ٹریفک پولیس کا کام صرف نو پارکنگ ایریاز سے گاڑیاں ہٹانا ہے، یہ بات سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے جمعرات کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان کے توجہ دلائو نوٹس پر بیان دیتے ہوئے کہی،خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی کے علاقے صدر میں نو پارکنگ کو جواز بنا کر روزانہ گاڑیاں اٹھا لی جاتی ہیں، ٹریفک پولیس والے نو پارکنگ کا سائن کیوں نہیں لگاتے،اگر سائن بورڈز لگے ہوں تو لوگ گاڑیاں کھڑی نہ کریں، اجلاس کی صدارت کرنے والے چیئرمین ڈاکٹر سہراب سرکی نے کہا کہ ذمہ داری کسی کی بھی ہو ، نو پارکنگ کے بورڈز لگے ہونے چاہئیں اور گاڑیاں اٹھانے کی صورت میں لوگوںکو بتا بھی دیا جائے کہ ان کی گاڑیاں اٹھا لی گئی ہیں، ایم کیو ایم کی خاتون رکن ہیر اسماعیل سوہو کے توجہ دلائو نوٹس پر وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈاہر نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز قانون کے مطابق ایک ماہ کی ٹیوشن فیس کے مساوی سال میں ایک مرتبہ سالانہ چارجز فیس وصول کر سکتے ہیں یہ فیس غیر نصابی سرگرمیوں پر خرچ ہوتی ہے،پیپلز پارٹی کی خاتون رکن غزالہ سیال کے توجہ دلائو نوٹس پر سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ضلع خیرپور کی تحصیل سوبھو ڈیرو میں زرعی پانی کی قلت کو دور کیا جائے

About BLI News 3271 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.