نوکیا کے تمام نئے فون محض ایک منٹ میں فروخت

نوکیا کا نیا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تو اس کے تمام سیٹس ایک منٹ میں فروخت ہوگئے۔

جی ہاں واقعی 245 ڈالرز کا یہ فون کی ابتدائی فروخت گزشتہ روز چین میں شروع ہوئی اور تمام ڈیوائسز منٹوں میں فروخت ہوگئیں۔

تاہم یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ کتنے سیٹس چین میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے اور مزید ڈیوائسز کب تک صارفین کو دستیاب ہوں گی، تاہم ایسا کبھی آئی فون یا سام سنگ کے فونز کے ساتھ بھی نہیں ہوا کہ ایک منٹ میں سب سیٹس فروخت ہوگئے ہوں۔

نوکیا سکس 5.5 انچ فل ایچ ڈی گوریلا گلاس ڈسپلے، اسنیپ ڈراگون 430 پراسیسر، 4 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریم، 16 میگا پکسل رئیر اور 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرے جیسے فیچرز سے لیس ہے۔

دوسری جانب نوکیا کا ایک اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فون لیک ہوکر سامنے آگیا ہے جس کا خاص فیچر تصویر کو ہلنے نہ دینا ہے۔

یہ فون نوکیا 8 ہے جو کہ بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران اگلے ماہ 26 فروری کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں اس فون کو سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش میں بھی رکھا گیا تھا جس کی ویڈیو اب سامنے آئی ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.