نوجوانوں کو مثبت معاشرے کی طرف لانا ہماری اولین ترجیح ہے،سیکریٹری عتیق اعوان

انٹرڈسٹرکٹ مارشل آرٹ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر۔
نوجوانوں کو مثبت معاشرے کی طرف لانا ہماری اولین ترجیح ہے،سیکریٹری عتیق اعوان
علاقہ مکینوں نے مارشل آرٹ ایونٹ نوجوانوں کیلئے خوش آئند قرار دیا،اقرار خان ٹائیگر
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) سندھ مارشل آرٹ کونسل اینڈ ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام کراچی انٹرڈسٹرکٹ مارشل آرٹ چیمپئن شپ ٹائیگر کک باکسنگ اینڈمارشل آرٹ اکیڈمی میں کامیاب انعقادکیا گیا جس میں مارشل آرٹ کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا، جس میں کراچی کے 6ڈسٹرکٹ کے ٹیموں کے 100 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی، فائنل میں ٹا ئیگرز ڈسٹرکٹ ویسٹ کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی جبکہ 2nd پوزیشن لائینز ڈسٹرکٹ ملیر نے حاصل کی جبکہ اس چیمپئن شپ میں فروری کے آخر میں ہونے والے کک باکسنگ بیلٹ ٹائیٹل کے لئے بھی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، فائنلز مقابلو ں کے موقعہ پر نیشنل جمناسٹک کوچ امداد بلوچ و دیگر نے جمناسٹک کے کرتب دکھا کر تماشائیوں سے داد سمیٹی۔ مارشل آرٹ فائنل کے مہمان خصوصی ب سعید عالم (گولڈ میڈلسٹ ایوارڈ یافتہ، حکومت سندھ ) شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کھیل کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کر رہی ہے اور کراچی کے مضافات میں محکمہ کھیل کے تعاون سے چیمپئن شپ کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے ۔تقسیم انعاما ت کے موقع پر علاقہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت نجم مغل، فہد ملک، سید وحید گوہر شاہ ، دانیال ،عدیل ،نیشنل باکسنگ ریفری جج اور سندھ کک باکسنگ کے سیکریٹری ایم صابر نے خصوصی شرکت کی اور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔مقابلوں کے اختتام پر چیف آرگنائزر و سیکریٹری سندھ مارشل آرٹ کونسل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ، عتیق اعوان نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر تمام ڈسٹرکٹ عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔مارشل آرٹ کے چیف ایگزیکٹیو اقرار خان ٹائیگر نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزر ، آفیشل اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ۔ٹورنامنٹ میں ریفری ججز کے فرائض نیشنل باکسنگ کوچ عبدالغفور ، شہزاد، اسماعیل اور عبدالغفار نے انجام دیئے جبکہ دیگر آفیشلز میں انور شاہ، امداد بلوچ،مطیع اللہ ،عتیق الرحمن،عظمت، سراج خان ، امیراللہ،یوسف نے انجام دیئے
دوسری آل کراچی کیوکیشن کراٹے چیمپئن شپ کی کامیابی کیساتھ اختتام
پس مندہ علاقوں سے کیوکیشن کے کھلاڑی پاکستان کیلئے ثابت قدم بنے گے،شہیان احمد ولی
آئندہ بھی کراچی میں کیوکیشن کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ،سیکریٹری عبدالباسط بروہی
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) کراچی کیوکیشن کونسل کے زیراہتمام 2 اور 3 فروری کو چیمہ ہال شاہ لطیف ٹاؤن بن قاسم ملیر میں دوسری آل کراچی کیوکیشن کراٹے چیمپئن شپ منعقد کی گئی، جس میں کراچی بھر سے 80 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کا افتتاح بن قاسم پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا افضل نے کیا۔جس میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ، جس میں 22kg میںآکاش،25 کے جی میں محمد ذیشان ،26 کے جی میں ایان خالد، 32 کے جی محمد سجاد،36 کے جی ابرار،38 کے جی محمد عثمان ،زبیر احمد،عدنان بن رحمان،40 کے جی میں اسماعیل اور محمد داؤد،41 کے جی محمد اسد،50کے جی محمد سجاد اور عزت اللہ،54 کے جی میں زبیر،60 کے جی میں راؤ ارسلان ،64 کے جی میں علی زیب جبکہ 75 کے جی میں بائس خان نے کامیابی حاصل کی،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کیوکیشن برانچ چیف شہیان احمد ولی اور سینسی ڈاکٹر نثارتھے جو کہ کوئٹہ سے اس ایونٹ کیلئے کراچی تشریف لائے تھے دیگر مہمانوں میں سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالوہاب درانی ،ذکا اللہ ،صابر ، طاہر، عابد، ڈاکٹر رفیق اور مبشر نے بھی کامیاب کھلاڑیوں میں میڈل ، سرٹیفیکٹ اور آفیشل میں شیلڈ تقسیم کئے ۔ چیمپئن شپ میں کیماڑی برانچ نے پہلی پوزیشن کی ٹرافی حاصل کی ،جبکہ ایجوکیٹر برانچ نے دوسری اور مینگل برانچ نے تیسری پوزیشن کی ٹرافی اپنے نام کی ۔ چیمپئن شپ میں پاکستان برانچ چیف نے کراچی کیوکیشن کونسل کے جنرل سیکریٹری عبدالباسط بروہی سے بلیک بیلٹ 2nd ڈان کا ٹیسٹ لیااور کامیابی پر بلیک بیلٹ2nd ڈان اور سرٹیفیکٹ سے نوازا،جس سے کراچی کیوکیشن کے کھلاڑی اور آفیشل نے بہت خوشی کا اظہار کیا اور عبدالباسط بروہی کو مبارکبادپیش کی ۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.