ملتان(بی ایل ٰآئی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ موقع ملا تو سابق وزیر اعظم سے ضرور ملاقات کروں گا۔
ملتان میں مدرسہ قاسم العلوم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو نظریاتی طور پر تقسیم کیا جارہا ہے۔ ناموس رسالت کے حوالے سے حکومتی ایوانوں سے غلط باتیں سامنے آرہی ہیں۔ آج ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں۔ اقتصادی لحاظ سے ملک دیوالیہ ہوچکا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کو شکست ہوئی۔ بھارتی پائلٹ کو ضمانت لے کر رہا کرنا چاہیے تھا۔ نواز شریف یا زرداری پائلٹ کو رہا کرتے تو دونوں پر مودی سے یاری کے الزام لگتے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔ نواز شریف کو ان کے معالج تک رسائی نہ دینا حکومتی انتقام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات اچھی بات ہے۔ امریکہ نے جن لوگوں پر بمباری کی، آج انہی سے