نواز شریف کو ایک ریفرنس میں بری، دوسرے میں سزا دی گئی، ثبوت کوئی نہیں: خاقان عابسی

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزا دینا تھی جو دیدی گئی۔

احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل مل کیس میں نواز شریف کو سزا کے بعد اپنے ردعمل میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایک ریفرنس میں بری کر دیا دوسرے میں سزا دے دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن ان فیصلوں کو عوام اور تاریخ قبول نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ دونوں کیسز میں کوئی ثبوت نہیں ہے، فیصلے پر دنیا ہنستی ہے، یہ پہلا فیصلہ ہے جو بند کمرے میں سنایا گیا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کسی بھی قانون دان کو دکھا دیں، دونوں کیسز میں نا کوئی گواہ ہے اور نا ہی کوئی ثبوت ہے، اس فیصلے کے بارے میں بہت سارے شکوک و شبہات ہیں۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت ساری چیزیں برداشت کی ہیں، مشرف کا بھی سامنا کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپیل ہمارا حق ہے، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا راستہ اپنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ن احتجاج کرے گی، فیصلے پر عوامی احتجاج، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج ہو گا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.