نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ عدالتی فیصلے کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے : عمران خان
Aug 7, 2017BLI Newsتازہ ترینComments Off on نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ عدالتی فیصلے کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے : عمران خان
اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 5 ججوں نے تحقیقات کے بعدسابق وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا ہے، نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ عدالتی فیصلے کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
نوازشریف کی جانب سے جی ٹی روڈ پر جلوس کے ہمراہ لاہور جانے کے اعلان پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے 5ججوں نے سابق وزیر اعظم کو نا اہل قرار دیا ہے ، نواز شریف جلوس نکال کر سپریم کورٹ کو چیلنج کر کے عدالتی نظام کو تباہ کر رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم اپنی نااہلی کے بعد پورا جمہوری نظام تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں جب کہ نوازشریف کرپشن بے نقاب ہونے پرہی قیادت کا اخلاقی جواز کھو چکے تھے۔