نواز شریف خود کو” شیر“ کہتے ہیں ، ”شیر “ تو درندہ ہوتا ہے،نیا پاکستان کسی کو مل جائے تو مجھے بھی بتائیے گا :آصف زرداری

پشاور:

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف خود کو” شیر “کہتے ہیں جبکہ ”شیر “ تو درندہ ہوتا ہے اور وہ ہر کمزور چیز کو کھاجاتا ہے ،دوسری طرف نواز شریف بھی کبوتروں کو کھانے والی باتیں کرتے ہیں،اگر کسی کو نیا پاکستان مل جائے تو مجھے بھی ضرور بتائیے گا۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زداری کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلمانوں کا نقصان ہورہا ہے اورموجودہ جنگ میں بے گھر ہونے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہیں،گردن کاٹنے اور کٹنے والے دونوں کلمہ گوہ ہیں جبکہ ناسمجھ لوگوں کی وجہ سے جنگ پاکستا ن پر تھونپ دی گئی ہے حالانکہ میں نے اقوام متحدہ میں کہا تھا کہ ہم مائنڈ سیٹ کی جنگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال میں بلاول ، آصفہ اور میری بہن الیکشن مہم پر نکلیں گے اور عوام سے رابطے بحال کریں گے اور عوام ہمارا ساتھ دیں گے کیونکہ عوام جان چکے ہیں کہ یہ لوگ چور ہیں جبکہ ہم نے اپنی دور حکومت میں 14 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جو نواز حکومت کبھی نہیں کر سکتی ۔میں نے کے پی میں کہیں بھی نیا پاکستان نہیں دیکھا اگر کسی نے نیا پاکستان دیکھا ہوتو مجھے بھی بتادے بلکہ یہاں تو پرانے پاکستان کا حال بھی پہلے سے برا ہورہا ہے ۔
سابق صدر نے تحریک انصاف سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” سونامی“ کوئی اچھی چیز نہیں ہے ،سونامی کا مطلب تباہی لانا ہے جو کے پی میں آئی ہوئی ہے جبکہ کے پی نے پاکستان بنانے اور سنبھالنے کیلئے بہت سی قربانیاں دی ہیں، مجھے خیبر پختونخوا او رپختونون سے پیار ہے جبکہ پشاور میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیاہے اور میں اب یہاں آتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ سوات میں قومی پرچم لہرانے کا بی بی کا وعدہ ہم نے پورا کیا اور جب نے حکومت سنبھالی تو ہمیں گندم اور چینی ایکسپورٹ کرنا پڑی اور آج یہ عالم ہے کہ ہماری گندم آج بھی وافر مقدار میں موجود ہے اور خراب ہوتی رہتی ہے جبکہ میں نے تو حکومت کو کہا تھاکہ آپ بھی بیرون ملک سے گندم ایکسپورٹ کریں اور اسے عوام کو سستے داموں میں مہیا کریں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.