نوازشریف اورشہبازشریف کی ملاقات، چوہدری نثار کے تحفظات دور کرنے پراتفاق

لاہور(بی ایل ٰآئی )سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں نگران حکومت کے قیام ، آئندہ انتخابات ، چوہدری نثار کے تحفظات اور پارٹی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سے میاں شہباز شریف نے رائیونڈ میں ملاقات کی جس میں دونوں لیگی رہنماؤں نے نگران حکومت کے قیام سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی ۔ ملاقات کے دوران سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے تحفظات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ چوہدری نثار کا معاملہ افہام و تفہیم اور پارٹی کارکنوں کی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے نواز شریف سے کہا کہ چوہدری نثار کا معاملہ وہ مجھ پہ نہ چھوڑیں ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیر اعظم اور چیف جسٹس کے درمیا حالیہ ملاقات کے بارے میں غور و حوض کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ملاقات کے بارے میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس ملاقات سے کوئی فائدہ نہیں ہوا لہذا نئی حکمت عملی وضع کی جائے تاہم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ معاملات بات چیت سے حل کیے جانے چاہیں مگر نواز شریف نے اصرار کیا کہ ان کا بیانیہ اسی طرح چلے گا جس طرح وہ پہلے چل رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نگران سیٹ اپ کے معاملے پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں جانے سے پہلے حل کیا جائیگا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.