نرس کی جگہ روبوٹ متعین

ہنگامی صورتحال میں یہ روبوٹ نرس 4آدمیوں کے برابر میڈیکل خدمات انجام دے سکتے ہیں

یہاں خواتین اور بچوں کے ہسپتالوں میں اب ایسے روبوٹ بھی متعین کئے گئے ہیں جو نرسوں کا کام کرتے ہیں مگر اب تک کی اطلاعات کے مطابق انکی کارکردگی عام نرسوں سے 10گنا بہتر ہے،اگر بہت ہنگامی صورتحال ہو تو بھی یہ روبوٹ نرس 4آدمیوں کے برابر میڈیکل خدمات انجام دے سکتے ہیں، جہاں تک وزن اٹھانے کا تعلق ہے تو اس معاملے میں بھی وہ کسی سے پیچھے نہیں اور عام نرسوں کے مقابلے میں 10گنا زیادہ وزن اٹھاتے ہیں، جی پی ایس ٹیکنالوجی سے تیار کردہ یہ روبوٹ پورے ہسپتال میں چل پھر کر ڈاکٹروں اور مریضوں کی مدد کرتے ہیں، انکی پروگرامنگ کچھ ایسی کی گئی ہے کہ وہ ہر وقت خدمت بجا لانے کیلئے تیار رہتے ہیں، سردست 8روبوٹ کو ان کاموں میں لگایا گیا ہے جو میڈیکل فائلیں، دوائیں اور سرجری کا سامان باآسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتے ہیں اور کبھی کبھار اس سامان کا وزن 650پائونڈ تک ہوتا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.