نیویارک :امریکی صدر کے انتخاب میں مسلم ووٹ اہمیت اختیار کر گئے۔مریکا میں آٹھ نومبر کو ہونے صدارتی انتخابات کے لیے 10 لاکھ سے زائد امریکی مسلمان ووٹروں کے نام درج ہیں۔ مسلمان ووٹر کسی بھی امیدوار کی برتری کو بڑھا سکتے ہیں ۔ 2012ئ کے صدارتی انتخابات کے مقابلے میں مسلمان ووٹروں کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے۔واشنگٹن میں قائم تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک رلیشنز ٟکیئرٞ نے رائے عامہ کی ایک جائزہ رپورٹ مرتب کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان امریکی ووٹروں میں سے 86 فی صد کے نام درج ہوچکے ہیں۔ جبکہ پیو رسرچ سینٹرکے مطابق امریکہ میں مقیم مسلمانوں کی کی تعداد 33 لاکھ ہے، ۔ تقریباً 15 لاکھ مسلمان ووٹ دینے کے اہل ہیں۔