نادراکے درجن بھرسینٹرزبند، ہزاروںسائلین رُل گئے

کراچی شہرقائدکے ہزاروں افراد کا الیکشن 2018 میں حقِ رائے دہی کا استعمال مشکوک دکھائی دیتا ہے کیوں کہ نادرا نے ان کے لیے کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈز کا حصول مشکل بنادیا ہے۔گزشتہ چند ماہ میں نادرا نے کراچی میں ایک درجن سے زائد سوئفٹ اور ایگزیکٹیو رجسٹریشن سینٹرز بند کیے،نجی چینل کے مطابق جس کی وجہ سے نادرا کے میگا سینٹرز پر طویل قطاریں دیکھیں جارہی ہیں، نتیجتاً عوام کے لیے یہ پورا مرحلہ سست روی کا شکار ہے۔اس معاملے سے پریشان ایک شہری رضوان الزمان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو اگلی مرتبہ نادرا آفس میں کام ہو، تو آپ کو ایک یا دو دن کی چھٹی لے لینی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نادرا کے نارتھ ناظم آباد میگا سینٹر کے باہر اپنے بھائی کے ساتھ انتظار کرتے ہوئے اپنا پورا دن ضائع کیا جبکہ سیکڑوں لوگ اب بھی اپنی باری کے منتظر تھے

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.