نااہلی کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے، حمزہ شہباز

لاہور ( بی ایل آٸی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع پر تفصیلی فیصلہ آئے گا تو لائحہ عمل دیں گے، سیاسی ماحول تلخ ہو گیا ہے، بیماری ثابت کرنے کے لیے مرنا پڑتا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہوم ورک کیا ہوتا تو آرمی چیف کے معاملے پر اسے سبکی نہ ہوتی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عمران خان کی تیمارداری کی اور اپنی انتخابی مہم دو روز روکے رکھی، مریم نواز کو والد کی تیمارداری کے لیے انکے پاس جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت کی پیشکش کا مذاق اڑایا گیا۔ 14 ماہ میں پانچواں آئی جی آ گیا ہے، کیا یہ ہے تبدیلی! جھوٹ اور نااہلی کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ معاشی حالات سنبھالنا اب کسی کے بس کی بات نہیں، ق لیگ سے اتحاد کا وقت آئے گا تو دیکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں کمٹمنٹ کے باوجود ہمیں ساتھ لیکر نہیں چلے، ہمیں قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونا پڑا، معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچ رہے ہیں، جہاں حکمران اپنے وزن تلے آپ دب جائیں گے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.