نئی روش کی عدالتیں نرا لے ہی فیصلے،نوازشریف عدلیہ پربرس پڑے

لاہور(بی ایل ٰآئی)سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی توپوں کا رخ ایک بار پھر عدلیہ کی طرف موڑتے ہوئے کہا ہے کہ “ہے نئی روش کی عدالتیں اور نرالے ہی ڈھنگ کے فیصلے‘نہ نظیر ہے نہ دلیل ہے نہ وکیل ہے اور نہ اپیل ہے۔

وہ لاہور کے الحمراء میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر وزیر اعلی شہبازشریف ‘وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ‘ملک پرویز ‘سینیٹر پرویز رشید ‘رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک سمیت (ن) لیگ کے کارکنوں کی کثیر تعداد بھی شر یک ہوئی۔

نوازشر یف نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں این اے120 میں (ن) لیگ کی امیدوار کلثوم نوازشر یف کی کامیابی پر سب کو مبارکباد یتاہوں اور شکر یہ ادا کرتاہوں این اے120میں پندرہزارووٹوں کی لیڈ کو دس سے ضرب دیں پھر اصل لیڈ بنتی ہے ہمارے بزرگوں ‘بھائی اور خواتین نے مر یم کے سر پر جس طرح ہاتھ رکھ میرے پاس آپ کے پاس شکر یہ کے الفاظ نہیں آپ جیسے مر یم پر پھول نچھاورکرتے رہے ہیں میرا دل کر تاہے میں ہر ورکرز پر پھول نچھاور کر وں اور سینے سے لگاؤں اور ہر کارکنان کا ماتھا چوموں جو جذبہ میں دیکھ رہا ہوں اگر یہ جذبہ سلامت اور قائم رہیگا تو پھر ستے خیر اں اور پاکستان آگے ہی بڑ ھے گا اور پھر پاکستان کو کوئی فکر نہیں انشاء اللہ عوام کے تقدس کی حفاظت ہوگی اور (ن) لیگ کی جو حکومت بنے گی وہ ناقابل شکست ہوگی وکلاء اور ہم پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس جنگ میں انشاء اللہ ایک ایک پاکستانی سر خرو ہوگا اور ہم کامیاب ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ2013میں جب الیکشن ہو رہاتھا تب پاکستان میں18/18لوڈشیڈنگ ہو تی رہی آج وہ لوڈشیڈ نگ کہاں گئی ؟نوازشریف نے آپ سے لودشیڈ نگ کے خاتمے کا وعدہ کیا اور وعدہ پورا کر کے دکھایا ہے اور آج لوڈشیڈ نگ ہچکولے کھا رہی ہے اور لوڈشیڈ نگ آخری دموں پر ہے کیاماضی میں کسی حکومت نے اپنے وعدوں کو ایسے پورا کیا ہے جیسے ہم نے کیا ہے ؟ملک میں کارخانے لگے ہیں اور ملک میں ہر طرف روشنی ہے اور جو کارخانے 20سالوں میں لگتے رہے وہ ہم نے20مہینوں میں لگائے ہیں آج کارخانوں ‘فیکٹروں ‘کسانوں ‘سکولوں اور خواتین اور بچوں سمیت سب کو بجلی اور گیس مل رہی ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ قوم کو یاد ہے ماضی میں سی این جی پمپ پرلائین لگی ہوتیں تھیں آج قوم کو بھی یہ لائنیں نظر آئی ہیں ؟ پٹرول کو 120سے اب 70کے قر یب لائے ملک کو دہشت گردی سے نجات دلائی ہے 58ارب ڈالر کا سی پیک لیکر آئے اور کراچی میں روشنی بحال کی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا اچانک نوازشریف پر نااہلی کی تلوار چلا دی گئی مجھے سمجھ نہیں آتی کی مجھے کیوں کر نکلا ؟مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کہا گیا کہ چلوآپ کی چھٹی ؟نوازشر یف نے اس موقعہ پر ہال کے شر کاء سے پوچھا جو سمجھتا ہے مجھے صیح نکلا وہ ہاتھ کھڑا کر یں جس پر لوگوں نے ہاتھ کھڑے نہیں کیے جس پر نوازشر یف نے کہا کہ عوام نے اسلام آبا د سے آنیوالے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.