ٹوکیو(ویب ڈیسک) پاکستان میں تو ریلوے کا حال جس طرح کا ہے وہ سب جانتے ہیں ،مگر باقی دنیا بھر میں ریلوے کی ترقی رفتار شاید جہازوں سے بھی زیادہ ہے ۔ اور اگر بات ہو جاپان کی تو پھر تو ناقابل یقین خبریں سننے میں آتی ہیں ۔تاہم ان ٹرینوں کے کرائے جان کر عام افراد کو تو پریشانی بھی ہو سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جاپان میں نئی لگژری ٹرین 4 دن تک جاپان کے نظارے دکھائے گی جس کا کرایہ 12 لاکھ روپے لیا جائے گا۔
بھاری جیب والوں کے لیے نیا شاہکار سامنے آگیا، فائیو اسٹار ہوٹل کو چیلنج دیتی جاپانی ٹرین ٹریک پر دوڑنے کے لیے تیار ہے، پرآسائش بیڈ روم، دو منزلہ ڈیلکس سوئِٹ، شاندار ڈائننگ ہال، شیشوں کی دیواروں کے ساتھ نظاروں اور پرتکلف کھانوں والی اس ٹرین کا کرایہ بھی ہے ٹاپ کلاس ہے۔ جاپان کی اس لگژری ٹرین کا 4 دن کا سفر تقریبا پاکستانی 12 لاکھ روپے کا ہوگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک وقت میں اس ٹرین میں صرف چونتیس مسافر ہی سفر کرسکیں گے۔اس لگژری ٹرین کے مزے لینے والوں کی لائن ایسی لگی کہ مارچ دو ہزار اٹھارہ تک تمام ٹکٹ بک ہوگئے۔