برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 سالہ پیٹرا کویٹو کوا ایک شخص نے چاقو کا وار کر کے ان کے بائیں ہاتھ کو زخمی کر دیا، ان پر یہ حملہ ان کے آبائی ملک جمہوریہ چیک کے قصبے پروستیجوو میں اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے گھر پر تھی۔
ان کاکہنا تھا کہ اس حملے نے مجھے ہلا کے رکھ دیا تھا،میرا زخم گہرا ہے اور مجھے کسی ماہر کو دکھانا پڑے گا،حملے کے بعد ایک پیغام میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’آپ کے ہمدردی کے پیغامات نے میرا دل گرما دیا ہے، پاو¿ں میں چوٹ کی وجہ سے جنوری میں آسٹریلیا میں ہونے والے ہوپمین کپ کے مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکوں گی۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر ٹینس کی خواتین کھلاڑیوں میں کویتووا کا نمبر 11واں ہے۔ وہ اب تک 19 ٹائیٹل جیت چکی ہیں جس میں سنہ 2011 اور 2014 کے گرینڈ سلیم ٹائیٹل بھی شامل ہیں۔