میں خوش قسمت ہوں کہ دو مرتبہ ہوینوالے قاتلانہ حملے میں محفوظ رہی ہوں:ٹینس کھلاڑی پیٹرا کویٹوا

لندن دو مرتبہ ومبلڈن کی فاتح قرار پانے والی ٹینس کی کھلاڑی پیٹرا کویٹوانے کہا ہے میں خوش قسمت ہوں کہ دو مرتبہ ہونیوالے قاتلانہ حملے میں محفوظ رہی ہوں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 سالہ پیٹرا کویٹو کوا ایک شخص نے چاقو کا وار کر کے ان کے بائیں ہاتھ کو زخمی کر دیا، ان پر یہ حملہ ان کے آبائی ملک جمہوریہ چیک کے قصبے پروستیجوو میں اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے گھر پر تھی۔
ان کاکہنا تھا کہ اس حملے نے مجھے ہلا کے رکھ دیا تھا،میرا زخم گہرا ہے اور مجھے کسی ماہر کو دکھانا پڑے گا،حملے کے بعد ایک پیغام میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’آپ کے ہمدردی کے پیغامات نے میرا دل گرما دیا ہے، پاو¿ں میں چوٹ کی وجہ سے جنوری میں آسٹریلیا میں ہونے والے ہوپمین کپ کے مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکوں گی۔

کویٹوا کے ترجمان کے مطابق ان پر حملہ اصل میں ان کے گھر پر ڈکیتی کی واردات تھی،یہ ڈکیتی کی کوشش تھی کوئی سوچا سمجھا جرم نہیں تھا، اس کا مقصد خاص طور پر کویتووا کے گھر کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر ٹینس کی خواتین کھلاڑیوں میں کویتووا کا نمبر 11واں ہے۔ وہ اب تک 19 ٹائیٹل جیت چکی ہیں جس میں سنہ 2011 اور 2014 کے گرینڈ سلیم ٹائیٹل بھی شامل ہیں۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.