اگر آپ کو میک اپ کے بنا بھی خوبصورت بننا ہے تو آپ کو سبزیوں اور پھلوں کے قدرتی مشروبات کا استعمال کرنا ہوگا۔
کیمیکل اور مصنوئی ذائقوں سے بننے والے مشروبات سے بہتر ہے کہ گھر میں اپنے من پسند پھل یا سبزی کا جوس نکال کر خود بھی پئیں اور اپنے گھر والوں کو بھی پلائیں اور صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی نظر آئیے۔
جس طرح ہر سبزی اور پھل کے الگ الگ فائدے ہوتے ہیں اس طرح ان سے بننے والے مشروبات بھی اپنے اندر منفرد خصوصیات اور افادیت رکھتے ہیں،کوئی جوس رنگ گورا کرتا ہے تو کوئی معدے کے لیے مفید ہوتا ہے ۔
سبزیوں کا جوس جسم میں غذائی اجزاء کو بہتر طریقے سے جذب کرتا ہےاور قدرتی طور پر آپ کے جسم کو غذائی اجزاء اور اینٹی آکسی ڈینٹس فراہم کرتا ہے۔
صبح سویرے سبزیوں کےجوس کا استعمال جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا۔
اس کے علاوہ بالوں کو کو خوبصورت ،لمبا اور گھنا کرنے کے لیے بھیسبزیوں کا جوس ضروری ہے۔
جلد کو چمکدار بنانے کے لیےسبزیوں کا جوس آپ کے چہرے پر چمک لاتا ہے اور آپ کی جلد کو خوبصورت بناتا ہے،ٹماٹر،گاجر اور مولی کے جوس سے جلد کو چمکدار بنائیے۔
قوت مدافعت بہتر بنانے کے لیے بھی سبزیوں کےجوس سے کا ستعمال مفید ہے۔ان مشروبات میں میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ وافر مقدار میں موجود ہے ۔جوصبح کو ہونے والی تھکاوٹ اور اضطرابی کیفیت کو دور کرتا ہے.