اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیا کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیرہے،دور دراز علاقوں میں درست خبر کے نہ پہنچنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں،میڈیا کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیرہے، میڈیا کے ذریعے جب منفی تاثر پھیلتا ہے تو بیرون ممالک میں اس کا اچھا تاثر نہیں رہتا، میڈیا کے غلط استعمال سے دشمن فائدہ اٹھا سکتا ہے۔جمعرات کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوامی مسائل اور پالیسیز کو عوام تک پہنچانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے، حکومت کو درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے بھی میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ملکی استحکام کو برقرار رکھنا اور انتشار سے بچانا میڈیا کی ذمہ داری ہے، ذمہ دارانہ کردار سے ہی خوشحال، ترقی یافتہ اور مستحکم پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے، میڈیا کے شعبے میں ڈیجیٹل چیلنجز سے نمٹنا ہو گا،میں نے ماضی میں بھی سرکاری اور نجی میڈیامیں فرق ختم کرنے کی کوشش کی، سوشل میڈیا کو وزارت اطلاعات کے تحت ایک با اثر ادارہ بنایا جا سکتا ہے،صحافی چلتے پھرتے میڈیا اکیڈمیز کی حیثیت رکھتے ہیں۔ میڈیا کاکردار بہتر بنانے کیلئے ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد ضروری ہے۔ علاوہ ازیں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے سعودی سفیر نے ملاقات کی سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب اسلام میں ثقافتی سینٹر بنانے کا خواہشمند ہے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ثقافتی سنٹرز قائم کرنے کے حوالے سے بھرپور معاونت کریں گے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات صوبوں پر محیط ہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا حالیہ پاکستان کا دورہ انتہائی اہم تھا۔ دریں اثناء ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شبر زیدی ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے چارٹرڈ اکائونٹنٹ ہیں سابق حکومت نے شبر زیدی کو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے پر ایوارڈ دیا۔
About BLI News
3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.