بلدیاتی اداروں سے شکایات کےلئے قائم شکایتی مرکزکو مزید فعال بنا یا جائے گا۔وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ
عوام سالڈ ویسٹ ،واٹر بورڈ، آوارہ کتوں ،کے ایم سی ،تمام ڈی ایم سیز ڈسٹرکٹ کونسل سمیت سندھ کے تمام بلدیاتی اداروں سے متعلق اپنی شکایات ہے ہیلپ لا ئن 1093 پر درج کرائیں۔وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا شکا یتی سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت۔
کرا چی 12فروری ۔صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام سالٹ ویسٹ ،واٹر بورڈ، کے ا یم سی، تما م ڈی ایم سیز، ڈسٹرکٹ کو نسل ، صوبے بھر کی تمام ٹاو ¿ن کمیٹیز، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیز سمیت صوبے بھر کے تمام بلدیاتی اداروں سے متعلقہ شکایات لوکل گورنمنٹ پارٹمنٹ تغلق ہاو س کراچی میں قا ئم شکایتی مرکز ہیلپ لائن 1093 درج کرائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج شکا یتی سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ بھی موجود تھے۔وزیر بلدیا ت نے اس موقع پر کہا کہ شکایتی سیل کو مزید فعال بنایا جارہا ہے اور تمام عملے کو ہدایات کی ہیں کہ وہ یہاں موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اور لوگوں کی مشکلات و پریشانیوں کو کم جائے اور تمام سرکاری ادارے اس سلسلے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔اس موقع پر شکایتی سیل سے متعلق فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ نے بتایا کہ عوام کی آسانی کے لیے چار ہندسوں پر مشتمل آسان نمبر1093 حاصل کیا ہے۔سینٹر 24 گھنٹے ہفتے کے ساتو ں رو ز فعال رہے گا اور پورے صوبے سے بلدیاتی اداروں سے متعلقہ شکایات موصول اور ان کے حل کے لیے تدارک کرے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ شکایتی سینٹر میں آنے والی تمام شکایات کے فوری ازالہ کے سلسلے میں لوکل گورنمنٹ کے تمام اداروں میں فو کل پرسن مقرر کیے گئے ہیں۔انہوں نے وزیر بلدیات کو مزید بتایا کہ ماہانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کرکے وزیر بلدیات کو بھجوائی جائے گی تمام شکایات کو کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کیا جائے گا وزیر بلدیات نے اس موقع پر میڈیا سے درخواست کی کہ وہ شکایتی سینٹر کو مکمل طور پر تعا ون کریں تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں اور مثبت کارکردگی اُجاگر کریں تاکہ شکایتی سنٹر پر عوام کا اعتماد بتدریج بلند ہو سکے شکایتی سنٹر میں ڈیتھ،بر تھ اور شادی کے اندراج کے لیے عوام کی رہنمائی کی جائے گی اور اس حوالے سے عملے سے متعلقہ شکایات بھی درج کی جائیں گی۔علا ویں ازیں سندھ کی وزیر جنگلا ت ،لو کل گو ر نمنٹ ،اطلا عا ت ،مذہبی امو ر اور ہا ﺅ سنگ و ٹا ﺅ ن پلا ننگ سندھ نا صر حسین شاہ نے سو نا می بلین ٹری پرو جیکٹ کی رفتا ر اور ما لی امو ر سے متعلق جا ئزہ اجلا س کی صدارت کی اجلا س میں سیکریٹری جنگلا ت ،پرو جیکٹ ڈائریکٹر گرین پا کستا ن ،چیف کنزر ویتر ز ،فا ریسٹ آفیسر و دیگر افسرا ن نے شرکت کی ۔اجلا س میں پرو جیکٹ سے متعلق تما م پہلو ﺅ ں کا جا ئزہ لیا گیا اور طے کیا گیا کہ سڑ ک اور نہرو ں کے کنا ر ے شہری جنگلات لگا ئے جا ئیں گے جب کہ شہری جنگلا ت کے قیا م کےلئے تما م وسا ئل برو ئے کا ر لا ئے جا ئیں گے ۔اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لیا ر ی ندی کے کنا ر ے شہری جنگلا ت کےلئے ہر ممکن ما لی تعا ون فرا ہم کیا جا ئے گا تا کہ پو ر ے سندھ کو سر سبز سندھ بنا یا جا سکے اور اس کے مثبت اثرا ت سے عوام النا س مستفید ہو سکیں ۔