میو نسپل کارپوریشن اجلاس،لوڈگاڑیوں پر انٹری فیس اور دکاندار پر سالانہ ٹیکس عائد

راولپنڈی (بی ایل ٰآئی) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں شہر میں داخل ہونے والی لوڈر گاڑیوں سے باقاعدہ انٹری فیس اور تمام چھوٹے بڑے دکانداروں سے سالانہ ٹیکس لینے کی متفقہ منظوری دیدی گئی جس کے بعد اب بڑا ٹرالر 22ویلر 400 روپے، بڑا ٹرالر 16ویلر یا زائد اور 22ویلر سے کم 300روپے، ٹرک 10ویلر یا زائد 16سے کم 150روپے، مزدا عام ٹرک 6ویلر کی شہر میں داخلہ فیس 100روپے مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ چھوٹے دکاندار سے لیکر بڑے تاجر تک پانچ ہزار روپے سے لیکر پندرہ ہزار روپے تک سالانہ ٹیکس لینے کی بھی قرار دادا منظور ہوئی تاہم اس دوران سجاد خان، ملک سلطان اور شیخ راشد شفیق نے ان ٹیکسوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ٹیکس عائد کرنے سے قبل اخبار میں اشتہار دیکر اور ایوان کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے باقاعدہ اعتماد میں لیا جائے مگر منظور ہے منظور ہے کی آوازوں کے بعد یہ ٹیکس عائد کرنے کی قراردادیں منظور کرلی گئیں۔ اس موقع پر میئر سردار نسیم کا کہنا تھا کہ شہر میں مختلف مقامات پر چوکیاں قائم کر کے بڑی گاڑیوں سے انٹری فیسوں وصول کی جائے گی اور تمام بڑی گاڑیوں کو صرف رات کے اوقات میں شہر میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.