اسلام آباد( بی ایل آٸی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک سال غیر فعال رہنے والی پارلیمان اب آرمی ترمیمی ایکٹ پر قانون سازی کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان سے اختیارات لینے والے ادارے ہم سے قانون سازی کا کہہ رہے ہیں، یہ ان کے لیے کامیابیاں ہیں جوجمہوریت کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔
بلاول نے کہا کہ گزشتہ روز میرے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ن لیگ اور حکمران جماعت پی ٹی آئی آرمی ترمیمی ایکٹ غیر مشروط طورپر منظور کرنے پر اتفاق کرچکی تھی لیکن خوشی ہے کہ سب نے بل کو دوبارہ قائمہ کمیٹی بھیجنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے دعوی کیا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی جمعے کو ہی دونوں ایوانوں سے بل پاس کرنے پراتفاق کرچکی تھیں، پارلیمانی طریقہ کار کو نظر انداز کیا گیا، بل کو تمام ممبران میں تقسیم تک نہیں کیا گیا، نہ ہی قانون کمیٹی کودیکھنے کے لیے بھیجا گیا۔