دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں نیشنل شاہین کو سڈن ڈیتھ پر 4-3سے شکست، مقابلہ مقررہ وقت اور پانچ پانچ پنالٹی ککس پر بھی برابر رہا،دونوں ٹیموں کا عمدہ کھیل
مہمان خصوصی ڈی ایم سی ویسٹ ایڈمنسٹریٹر اقتدار احمد کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور چیمئپن شپ کے آفیشلز سے تعارف کرایا گیا، ایونٹ کافائنل آج کھیلا جائے گا
فائنل اور تقسیم انعامات میں اسپانسر نیشنل بینک کے ایگزیکٹو نائب صدراور ہیڈ آف اسپورٹس ڈویژن اویس اسد خان مہمان خصوصی ہونگے جو اانعامات تقسیم کریں گے
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک آفٖ پاکستان کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی جاری نیشنل بینک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال چیمئپن شپ کے دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں میزبان ٹیم مکران اسپورٹس نے ایک سخت مقابلے کے بعد نیشنل شاہین کو سڈن ڈیتھ پر 4-3سے ہراکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ویسٹ چیمئپن شپ کا شاندار فائنل اتوار20 نومبر کوسہ پہر 3.00بجے کھیلا جائے گافائنل اور تقسیم انعامات میں اسپانسر نیشنل بینک کے ایگزیکٹو نائب صدراور ہیڈ آف اسپورٹس ڈویژن اویس اسد خان مہمان خصوصی ہونگے جو اختتام پر انعامات تقسیم کریں گے، نیشنل بینک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال چیمئپن شپ کی ٹرافی کو ویسٹ کے نائب صدر عمر زادہ روغانی کے نام سے منسوب کردیا ہے جن کا گزشتہ ماہ انتقال ہوگیا تھا۔میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماء کے مطابق اولڈ گولی مار فٹبال اسٹیڈیم میں نیشنل بینک آفٖ پاکستان کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی جاری نیشنل بینک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال چیمئپن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان سائیڈ مکران اسپورٹس جو نیشنل شاہین کے معدمقابل فیورٹ ٹیم تھی اس کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراوڈ کے باوجود سیمی فائنل معرکہ کو جیتنے کئے سخت جدوجہد کرنا پڑی مقررہ وقت اور پانچ پانچ پنالٹی ککس پر بھی مقابلہ برابر رہنے کے بعد قسمت کی دیوی میزبان سائیڈ پر مہربان ہوگئی اور سڈن ڈیتھ پر مکران اسپورٹس نے4-3 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں سیٹ کنفرم کرالی۔پہلے ہاف میں نیشنل شاہین کے میر واعظ کو کھیل کے25 ویں منٹ میں گول کرکے آسان موقع ملا لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہے ،مکران اسپورٹس کے پرویز کو بھی35 ویں منٹ میں گول کرنے کا سنہری موقع ملا لیکن وہ بھی گول نہ اسکور کرسکے۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر تھی۔ وقفے میں مہمان خصوصی ڈی ایم سی ویسٹ ایڈمنسٹریٹر اقتدار احمد کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور چیمئپن شپ کے آفیشلز سے تعارف کرایا گیا۔ ان کے ساتھ سابقہ یوسی چیئرمین واجہ نیاز،سندھ گورئمنٹ پریس فٹبال ٹیم کے استاد حیدر،امجد جدگال، ڈی ایف اے ویسٹ کے سیکریٹری رحیم بخش بلوچ، نائب صدر مراد بخش بابل،رحمت بلوچ،محمد علی بلوچ،رفیق بلوچ،استاد دل مراد، شوکت شہکی، ایس ایم ظفر، ذوالفقار علی بھٹو، غلام محمد بلیدی، یعقوب بلوچ، ایم سلیم سماء، رضا خان، یوسف خان سمیت دیگر عہدے داران بھی موجود تھے۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے فاروڈز نے گول کے آسان مواقع ضائع کئے ۔دوسرے ہاف کے55 ویں منٹ میں مکران اسپورٹس کے فیصل نے اور کھیل کے68 ویں منٹ میں نیشنل شاہین کے جہاں زیب نے گول کرنے کا چانس ضائع کردیا۔ مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا،دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنالٹی ککس دیں گئیں، اس پر بھی مقابلہ برابر رہا فیصلہ کن سڈن ڈیتھ میں مکران اسپورٹس نے نیشنل شاہین کو4-3 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔ مکران اسپورٹس کی طرف سے عبید، شہزاد، نویداور فیصل نے ایک ایک گول اسکور کئے،عامر اور حسین نے گول ضائع کردیئے۔نیشنل شاہین کی جانب سے جہاں زیب ،ممتاز علی اور آسف نے گول بنائے ،میر واعظ، امجد اور اختر نواز نے گول مس کئے۔ ریفری عدنان خان، اسٹنٹ ریفریز فضل حسین، عبدالمالک، تنویر احمد اور میچ کمشنرغلام محمد بلیدی تھے۔فائنل اتوار20 نومبر کو مکران اسپورٹس اور گرین بلوچ ماڑی پور کے درمیان کھیلا جائے گا۔