موٹر سائیکل بک ختم، اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی(بی ایل ٰآئی)سندھ حکومت نے موٹر وہیکل کی بُک ختم کرکے اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے ۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل کی بُک اور کاغذات گم ہوجاتے ہیں یا لوگ سنبھال نہیں سکتے جس کی وجہ سے موٹر سائیکل اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس موٹر سائیکل اسمارٹ کارڈ کی فیس 800روپے تک ہوگی۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.