اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں ملک میں موٹر سائیکل اور رکشوں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر دسمبر تک کے عرصہ میں ملک میں 9لاکھ 40ہزار 572 موٹر سائیکل اور رکشے تیار جبکہ 9لاکھ 40 ہزار 125کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں ملک میں 7 لاکھ 92ہزار 94 موٹر سائیکل اور رکشے تیار اور 7لاکھ 89ہزار 733 کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔