موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا، سراج الحق

موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا، سراج الحق

موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا، سراج الحق

پشاور(بی ایل آٸی ) جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق کا کہنا ہے موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ وزیر اعظم جب بھی اعلان کرتا ہے مرغیوں اور کھٹوں کا کرتا ہے۔

پشاور کی نواحی علاقے متھرا میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا پاکستان میں جو نظام ہے اس نظام کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ گزشتہ حکمرانوں نے 31 ہزار ارب قرضہ لیا تھا، موجودہ حکومت نے اٹھارہ مہینوں میں گیارہ ہزار ارب قرضہ لیا گیا۔ موجودہ حکومت نے بڑے نعرے لگائے تھے لیکن وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کھٹوں اور مرغیوں کا کیا جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بنگلہ دیش ہم سے آگے ہے۔ افغانستان میں امن کے قیام میں پاکستان کی بہتری ہے۔ پورے ملک کے شوگر کے کارخانوں پر جانگہیر ترین اور خسرو بختیار قابض ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.