موجودہ حکومت نے ہی پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلوایا، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: مملکتی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے ہی پاکستان کا نام گرے لسٹ سے خارج ہوا تھا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کا ایف ای ٹی ایف بلیک لسٹ میں کتنی مرتبہ نام آیا ہے اور یہ بھی دیکھا جائے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں کب شامل ہوا تھا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سال 2013 میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ شروع کی اور موجودہ حکومت نے ہی 2015 میں اپنی کاوشوں سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلوایا۔