اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) ایف بی آرموبائل فون کے بیلنس پر ود ہولڈنگ اور سیلز ٹیکس کی بحالی کے لیے متحرک ہو گیا ہے اور وزارت قانون سے مدد مانگ لی ، ایف بی آر نے موبائل فون کے بیلنس پر سپریم کورٹ میں بحالی کے لیے کی گئی اپیل کی مضبوط پیروی کے لیے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا ہے ، ایف بی آر کو موبائل فون کےبیلنس پر ٹیکس کی معطلی سے ٹیلی کام شعبےسے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ریونیو میں 25ارب روپے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ایف بی آر موبائل فون کے بیلنس پر 10فیصد ود ہولڈنگ اور سیلز ٹیکس کی بحالی کے لیے متحرک ہو گیا ہے۔روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو مجموعی طور پرموبائل فون کے بیلنس پرودہولڈنگ ٹیکس وسیلزٹیکس معطلی کے فیصلے کی وجہ سے ٹیکس ریونیومیں100ارب روپے کاخسارہ ہورہاہے۔
About BLI News
3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.