منی لانڈرنگ اورجعلی اکائونٹس اسکینڈل،مراد علی شاہ کی گرفتاری پرناصر حسین شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ

کراچی(فہیم صدیقی)منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کے خلاف انکوائری اور گرفتاریوں کے حوالے سے پیپلزپارٹی قیادت نے حکمت عملی تیارکرنا شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کی گرفتاری پر ناصر حسین شاہ کو سامنے لایا جا سکتا ہے۔منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل۔ پی پی قیادت نے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے سرجوڑ لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گرفتاری کی صورت میں صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ کو سندھ وزیراعلیٰ بنانے پر اتفاق ہوا۔

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.