نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام”آواز “ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کا کہنا تھاکہ صرف قطری شہزادے کا خط پیش کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، نواز شریف اپنے دئیے گئے بیانات پر غور کریں انہوں نے پارلیمنٹ میں کچھ کہاجبکہ خط میں اور بات ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جو بیانات دئیے ان میں تضاد پایا جاتا ہے جس کے باعث ان پر میڈیا اور مخالف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے شدید دباو ہے جبکہ شریف خاندان خود کو سچا ثابت کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور یہ ہی نہیں پوری حکومتی مشینری انہیں صادق وامین ثابت کرنے میں پیش پیش نظر آرہی ہے ۔
ملک کے 3وزیراعظم عدالت گئے موجودہ کیوں نہیں ،شریف خاندان کے بیانات میں تضادہے:شرمیلا فاروقی۔