ملک کی اقتصادی اور معاشی صورتحال تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، مولانا فضل الرحمان
پشاور( بی ایل آٸی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی اور معاشی صورتحال تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ عوام اپنے بچوں کو فروخت کرنے اور خودکشی پر مجبور ہیں جبکہ سلیکٹڈ حکمران اپنے چہیتوں کو نوازنے میں مصروف ہیں۔
پشاور میں تحفظ مدارسِ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی اقتصادی اور معاشی صورتحال تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ عوام اپنے بچوں کو فروخت کرنے اور خودکشی پر مجبور ہوچکے ہیں لیکن سلیکٹڈ حکمران اپنے چہیتوں کو نوازنے میں مصروف ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قبائلیوں کو سو ارب سالانہ دینے کا وعدہ کرنے والے انضمام کے حامیوں نے قبائل کو بے یار ومددگار چھوڑ دیا ہے۔ قبائلی عوام کو اب مستقل صوبے کی ضرورت ہے۔
مدارس کنونشن نے مدارس اصلاحات کو بین الاقوامی ایجنڈا قرار دے کر مسترد کردیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مدارس کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا۔