ملک و قوم کے لئے قربانیوں کا اعتراف, پاک فوج کے36افسران کو ہلال امتیاز,10شہدا کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا

اسلام آباد

ملک اور قوم کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی قربانیوں کے اعتراف میں انہیں اعزازات دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔اس تقریب میں36افسران کو ہلال امتیاز جبکہ10شہداءکو ستارہ بسالت عطاءکئے گئے ۔ صدر مملکت کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی اس پروقار موقع پر موجود تھے


تفصیلات کے مطابق ارض پاک کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے اور اپنا آج قوم کے کل پر قربان کرنے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انہیں اعزازات سے نواز گیا۔ ملک و قوم کی خدمات کے اعتراف میں فوج کے 10شہدا کو ستارہ بسالت عطا کیاگیا۔ لیفٹیننٹ شیر افگن ،قاضی محمد اکرام احمد ،بلال اکبر،ایئر مارشل محمد اقبال ،لیفٹیننٹ جنرل آصف ممتاز سکھیرا سمیت 36افسران کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک شہید سمیت پاک فوج کے دس شہدا ءکو ستارہ بسالت سے نوازہ گیا ۔ صدر مملکت ممنون حسین اعزازپانے والوں کو بیج لگائے۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.