ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے بھی بڑھ گئی

No-Image

کراچی(بی ایل آٸی) صرافہ بازار بند ہونے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونا ایک لاکھ روپے سے بھی بڑھ گیا۔

ملک میں سونے کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے اور سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 400 روپے ہوچکی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1726 ڈالر ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں صرافہ بازار بھی بند ہیں تاہم عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.